پنجی،28نومبر(ایجنسی) رواں برس کے اختتام پر سیاحت کے لیے مشہور بھارتی ریاست گوا میں نقدی کا استعمال ماضی کا حصہ بن جائے گا۔ اس طرح گوا نقد کرنسی سے خالی پہلی ریاست کا اعزاز حاصل کر لے گی اور یہاں ادائیگی موبائل فون یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے عمل میں آئے گی۔
Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">ریاست کے سکریٹری راجیش کمار کی جانب سے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ " لین دین کے تمام معاملات کی ادائیگی موبائل فون اور بینک کریڈٹ کے ذریعے ہو گی۔ رواں برس 31 دسمبر سے یہ نظام ریاست کی تمام اراضی پر لاگو ہوجائے گا۔ اس دوران مچھلی ، گوشت اور سبزیوں کی خریداری بھی شامل ہو گی۔ تاہم تجارتی مراکز اور ہوٹلوں میں اے ٹی ایم مشینیں بدستور کام کرتی رہیں گی جہاں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جاسکتی ہے"۔